ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جاٹ ریزرویشن تحریک :دہلی پولیس نے حکم امتناعی نافذ کیا ، ٹریفک پر پابندی

جاٹ ریزرویشن تحریک :دہلی پولیس نے حکم امتناعی نافذ کیا ، ٹریفک پر پابندی

Mon, 20 Mar 2017 11:23:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی اور این سی آر کے لوگوں کو پیر کو مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ جاٹ کمیونٹی کے لوگوں کے طرف سے پیر کو پارلیمنٹ مارچ کے اعلان کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے حکم امتناعی اور کئی جگہوں پر ٹریفک پر پابندی عائد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کر رہے جاٹ مظاہرین کی قیادت کر رہی آل انڈیا جاٹ ریزرویشن سنگھرش کمیٹی (اے آئی جے اے ایس ایس )نے اپنے مطالبے کی حمایت میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لیے دہلی مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی سرحد سے لگنے والی سبھی شاہراہوں پر دھرنا دینے کی بات کہی ہے۔مرکزی حکومت نے جاٹ مظاہرین کو روکنے کے لیے کل ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کو دفعہ 144نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی، اس کے ساتھ ہی احتجاج کے پیش نظر ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کے لیے مرکز نے نیم فوجی فورسزکی 247کمپنی کو (تقریبا 24700جوانوں ) روانہ کیا ہے۔میٹرو ٹرینیں رات 11:30بجے کے بعد دہلی شہر کی سرحدوں سے باہر نہیں جائیں گی جبکہ سینٹرل دہلی کے 12میٹرو اسٹیشن آج رات آٹھ بجے سے اگلے حکم تک بند رہیں گے۔


Share: